ابنا: رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے گذشتہ روز اعلان کیا کہ اس ہونے والے حملے میں 12 افراد کی ہلاکت کے علاوہ 30 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی " آمی مارٹین " نے مرکزی افریقہ کے دارالحکومت " بینگی " میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم مسلح افراد نے اس حملے میں 12 بے گناہ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ یاد رہے کہ جب سے متحدہ الائنس " سلکا " نے مرکزی افریقہ کے دارالحکومت " بینگی " کا کنٹرول سنبھالا ہے اور مارچ 2013 میں اس ملک کے سابق صدر " فرانسوا بوزیزہ " کو اقتدار سے علحیدہ کیا ہے اس ملک میں حالات نہایت ہی خراب ہوگئے ہیں اور قتل و غارت گری روز کا معمول بن چکی ہے۔......./169
4 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 486155
جنوبی افریقہ کے دارالحکومت کے شمال مغرب میں ہونے والے حملے میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔